کونسل میں ملازمین کی منظوری شدہ تعداد 63 ہے۔ کونسل کے کام درج ذیل ضمنی حصوں میں بیان کیے گئے ہیں۔ ہر حصے میں مندرج امور پر کارروائی کے لیے متعلقہ افسران ہیں جو پرنسپل پبلی کیشن آفیسر کے تحت کام کرتے ہیں۔ یہ سبھی افسران، ڈائریکٹر کے کمان اور کنٹرول میں ہوتے ہیں
سیریل نمبر. | افسر | فرائض |
---|---|---|
1 | ڈائریکٹر |
|
2 | پرنسپل پبلی کیشن آفیسر |
|
3 | اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) |
|
4 | (اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکیڈمک |
|
5 | ریسرچ آفسر | کسی شعبے/ اکائی مثلاً کمپیوٹر تعلیم، پروڈکشن اور پروجیکٹ وغیرہ کے ہیڈ کے طورپر شعبے/ اکائی سے متعلق امور پر کام کرنا ا ور منظوری دینا، ٹیکنیکل کمیٹی کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ رکھنا، کمپیوٹر مراکز، طلبا اور اُن کے نتائج کی فہرست داخل کرنا۔ امدادی رقم منصوبوں، مسودوں کی طباعت، کتب اور جرائد کی چھپائی، سیمینار، ورک شاپ، کانفرنس ، اردو اکادمیوں اور اداروں سے پروجیکٹ میں اشتراک، پینل میٹنگ اور ریکارڈ کیپنک سے متعلق کام کاج کی نگرانی کرنا۔ |
6 | اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر | اسکول تعلیم (کتابوں کی ترویج، نمائش ، کتب خانہ، مطبوعات کی فروخت، کتابوں کا اسٹاک ) ، فاصلاتی تعلیم(اردو اور عملی عربی) اور ریکارڈ کیپنگ سے متعلق کاموں کی دیکھ ریکھ کرنا۔ |
7 | اسسٹنٹ ایڈیٹر | کونسل سے شائع ہونے والے رسائل/ جرائد میں شائع ہونے کے لیے موصول مضامین، تبصرے اور کسی اور اطلاع کا انتخاب اور ایڈیٹنگ کرنا۔ متعلقہ شعبوں سے پریس ریلیز کے لیے موصول شدہ مسودے کو حتمی شکل دینا۔اخبارات میں شائع ہونے والی اہم خبروں کینشاندہیn کرکے ڈائریکٹر کے سامنے پیش کرنا۔ادارتی شبعے کے اسٹاف کے معمول کے کام کاج کی دیکھ ریکھ کرنا۔ کوئی اور کام جو تفویض کیا جائے۔ |
8 | جونیئر ایڈمن کم اکاؤنٹس آفیسر۔ | ملازمین، انتظامی، مالیاتی اور اکاؤنٹس سے متعلق کام کاج کی دیکھ ریکھ کرنا۔ پیمنٹ واؤ چرس اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹ کا ریکارڈ رکھنا۔ |
9 | لائبریرین | لابئریری کی دیکھ بھال کرنا، تھوک خریداری اسکیم کی دیکھ ریکھ کرنا، ڈائری کرنا، ٹائپنگ، فائل تیار کرنا، وغیرہ۔ کیشیئر سے متعلق ڈیوٹی۔ ایگزیکیوٹیو کونسل/ بورڈ /مالیاتی کمیٹی اور جی۔ آئی۔ اے۔ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل در آمد کرنا۔ پرانے ریکارڈ کو رکھنا۔ |
10 | اردو ٹائپسٹ | اردو زبان سے متعلق تمام کام ۔ ڈائری کرنا۔ انگلش اور اردو میں ٹائپنگ اور کمپوزنگ کرنا۔ فائل کے کام دیکھنا، لیجر تیار کرنا، اکاؤنٹس، ریکارڈنگ، کمیٹی کی روئداد (Minutes) ۔ ادائیگی کے لیے بل (Bill) کو آگے بڑھانا اور منظوری حاصل کرنا۔ کوئی اور کام جو تفویض کیا گیا ہو۔ ہندی ٹائپسٹ ہندی زبان سے متعلق سبھی کام۔ ڈائری کرن ہندی اور انگریزی میں ٹائپنگ اور کمپوزنگ ۔ فائل کے کام دیکھنا، لیجر تیار کرنا، اکاؤنٹس ، ریکارڈنگ، کمیٹی کی روئداد۔ ادائیگی کے لیے بل کو آگے بڑھانااور منظوری حاصل کرنا۔ کوئی اور کام جو تفویض کیا گیا ہو۔ |
11 | ریسرچ اسسٹنٹ | کونسل کی مختلف اسکیموں پر عمل در آمد اور نگران کرنا۔ ماہرین /پیشہ ور افراد سے مسودوں کا ترجمہ، ویٹنگ ، پروف ریڈنگ اور کمپوزنگ کرانا اور متعلقہ افراد کو کا م کی ادائیگی کرنا۔ لغت، درسی کتابوں وغیرہ کی تیاری کے لیے ورکشاپ /پینل میٹنگ کا انعقاد کرنا کونسل کے سیمینار/ کانفرنسوں کے لیے اردو اسکالر وں سے رابط قائم کرنا۔ پرنٹنگ مواد حاصل کرنا اور اس کی ادئیگی کرنا۔ کیمرا کے لیے تیار کاپی کی طباعت کرانا۔ متعلقہ کمیٹیوں کی سفارش پر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے لیے گرانٹ جاری کرنا۔ کونسل کی مطبوعات کی فروخت اور سپلائی کے لیے کام کرنا۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والے مختلف کتابی میلوں میں شرکت کرنا۔ اردو کتب میلوں کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کرنا۔ |
12 | ہندی مترجم | ہندی سے انگریزی اور اردو اور انگریزی اور اردو سے ہندی میں ترجمہ ہونے والے تمام کام کی دیکھ ریکھ کرنا۔ ہندی خط وکتابت کا جواب دینا۔ رپورٹ تیارکرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) کی منظوری کے لیے پیش کرنا۔ کوئی اور کام جو سونپا جائے۔ |
13 | ٹیکنیکل اسسٹنٹ | ریسرچ اسسٹنٹ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مدد کرنا۔ کونسل کے رسائل، اردو دنیا/ ایف ٹی کے لیے درکار مواد کو حاصل کرنا۔ کونسل کی لائبریری کے لیے کتابیں حاصل کرنا اوران کا ریکارڈ رکھنا۔ |
15 | آفس سپریٹنڈنٹ | اکاؤنٹس اور انتظامی شعبوں کے ایل ڈی سی/ یو ڈی سی کے کاموں کی نگرانی کرنا۔ کونسل کے بینک ریکوسیلیئشن اسٹیٹمنٹ اور فائنل اکاؤنٹس تیار کرنا۔ وزارت کو درکار معلومات اور ریکارڈ مہیا کرانا۔ پارلیمامنٹ میں اُٹھائے گئے سوالوں کے جواب کی تیاری میں جے۔ اے۔ اے۔ او ۔کی مدد کرنا۔ کونسل کی آر۔ ای /بی ۔ ای۔ تیار کرنا |
16 | پی۔اے/سینئر اسٹینوگرافر/ جونیئر اسٹینو گرافر | ملاقاتیوں اور فون کال کو ریسیو کرنا۔ ڈائریکٹر اور پی پی او سے ڈکٹیشن لینا شعبے کی اہم فائیلوں کو رکھنا اور مختلف معاملات میں پی۔ پی۔ او اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدد کرنا۔ |
17 | اپرڈیویزن کلرک/ اکاؤنٹس کلرک | تنخواہ، ٹی۔ اے، کنٹیجینٹ ، ایل ٹی سی، میڈیکل کلیم وغیرہ کو پاس کرنا۔ اسٹور/ اسٹیشنری آئٹم کے بل جمع کرنا۔ اے۔ ایم۔ سی۔ دینا۔ آفس کے ساز وسامان آلات وغیرہ کی دیکھ ریکھ /مرمّت۔ میٹنگ اور سیمینار میں شرکت کرنے والے غیر ادارتی افراد کو ٹی اے/ ڈی اے کی ادائیگی کرنا۔ لیجر تیار کرنا۔ اخراجات کے اندراجات اور ٹرائل بیلنس تیار کرنا۔ |